اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت عارف علوی کی غیر موجودگی کی وجہ سے حکومت کو الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کو ایکٹ آف پارلیمنٹ بنانے کا بڑا موقع مل گیا۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب چلے گئے ہیں جس کے بعد چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی قائمقام صدر بن گئے اور ذمہ داریاں سنبھال لیں ۔ قائم مقام صدر مملکت صادق سنجرانی کی جانب سے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط جلد کیے جانے کی توقع ہے، قائم مقام صدر کے دستخط کرنے کے بعد بل ایکٹ آف پارلیمنٹ بن جائے گا۔