پشاور(نیوزڈیسک)ضیاءاللہ آفریدی کی ضمانت کی خواہش دل میں ہی رہ گئی،پشاورہائی کورٹ نے ضیاءاللہ آفریدی اور ڈی جی معدنیات لیاقت علی کی درخواست ضمانت مسترد کردی ۔پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مظہرعالم میاں خیل اور جسٹس ارشاد قیصر پرمشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کر پشن کے اور اختیارات کے ناجائزاستعمال کے الزام میں گرفتار سابق صوبائی وزیر معدنیات ضیاللہ آفریدی کی جانب سے دائر درخواست ضمانت کی سماعت کی ۔سابق صوبائی وزیر معدنیات ضیااللہ آفرید ی کی وکیل لطیف آفریدی نے فاضل عدالت کو بتایا کہ سابق وزیر کو صوبائی احتساب کمیشن نے گرفتار کیا جو اس قت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میںہے ۔انہوںنے عدالت مےں موقف اختیارکیا کہ عدالت عالیہ نے پہلے سے درخواست گزار کوایک کیس میں ضمانت دے چکی ہے، انہوںنے عدالت سے استدعا کہ ملزم کوایبٹ آباد اورتنگی مائز کیسز میں بھی ضمانت دی جائے۔وکلا کی جانب سے دلائل مکمل ہونے پر فاضل عدالت نے کیس کی سماعت کے دوران فیصلہ محفوظ کیا تھا بعداز ضمانت کی درخوست کو خارج کر دی۔