پشاور (این این آئی)پشاورمیں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام،بم ڈسپوزل یونٹ نے متنی میں دس کلوگرام وزنی بم ناکارہ بنادیا۔پولیس کے مطابق پشاورکے نواحی علاقہ متنی میں برساتی نالے کے قریب پریشرککر میں بم نصب کیا گیا تھا۔اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل یونٹ موقع پرپہنچ گیا۔ اورواٹربلاسٹ سے ککرمیں نصب دس کلوگرام وزنی بم ناکارہ بنادیا۔ملزموں کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔