اتوار‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2026 

سستی بجلی پیدا کرنے والے 8بجلی گھر فنی خرابی اور ایندھن کی عدم دستیابی کے باعث بند

datetime 24  جون‬‮  2023 |

لاہور(این این آئی)سستی بجلی پیدا کرنے والے 8بجلی گھر فنی خرابی اور ایندھن کی عدم دستیابی کے باعث بند ہو گئے، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس کے مسائل کی وجہ سے 5 ہزار 406میگاواٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی۔

ذرائع کے مطابق بند پاور پلانٹس کا شمار سستی بجلی پیدا کرنے والے بجلی گھروں میں ہوتا ہے، 547میگاواٹ اوچ پاور پلانٹ فنی خرابی کے باعث بند ہے، اوچ پاور پلانٹ بجلی گھر 2روپے 55پیسے فی یونٹ میں بجلی پیدا کرتا ہے۔1230میگاواٹ تھرکول بجلی گھر بھی فنی خرابی کے باعث بند ہے، تھرکول پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداواری لاگت 4روپے 28پیسے فی یونٹ ہے، 747میگاواٹ گدو بجلی گھر جنریٹر کی خرابی کے باعث بجلی پیدا نہیں کر رہا۔

ذرائع کے مطابق گدو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداواری لاگت 8روپے37پیسے فی یونٹ ہے، 920میگاواٹ ٹی پی ایس گدو پاور پلانٹ گیس کی عدم دستیابی کے باعث بند ہے۔395میگاواٹ روش، 151میگاوٹ ایف کے پی سی ایل بجلی گھر، ایل این جی کی عدم دستیابی کے باعث بند ہیں، ٹی پی ایس 839میگاواٹ مظفر گڑھ بھی ایندھن کی عدم دستیابی کے باعث بند ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…