ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم کے مشیر امیر مقام پر قاتلانہ حملہ

datetime 24  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شانگلہ/اسلام آباد(این این آئی) وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیر مقام کے قافلے پر فائرنگ کی گئی تاہم مشیر وزیراعظم محفوظ رہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما امیر مقام کے قافلے پر مارتونگ کے مقام پر نا معلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی، حملے میں وہ محفوظ رہے تاہم ان کے گارڈز کی جوابی فائرنگ سے مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام پر حملہ مارتونگ میں نادرا آفس کے افتتاح اور جلسے کیلئے جاتے ہوئے کیا گیا، 2014 میں بھی اسی مقام پر حملے کی کوشش کی گئی تھی، پولیس نے واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے مشیر اور مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام پر شانگلہ میں دہشت گردوں کے قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ انجینئر امیر مقام حملے میں محفوظ رہے،

وزیر اعظم نے امیر مقام سے رابطہ کر کے ان کی خیریت دریافت کی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کوئی جانی نقصان نہ ہونے پر بھی اظہار تشکر کیا اور انجینئر امیر مقام کے جذبے، بہادری اور ثابت قدمی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ نواز شریف کے شیر ہیں، آپ کی عوامی، قومی اور پارٹی کیلئے خدمات کو سراہتے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے بھی انجینئر امیر مقام کو ٹیلی فون کر کے ان کی خیریت دریافت کی اور ان پو ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ آپ اور دیگر لوگ محفوظ ہیں،

آپ بہادر شخص ہیں، آپ نے دہشت گرد حملوں کے خطرات کے باوجود عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ امیر مقام اور ان کے ساتھیوں کی بہادری اور عوام کی خدمت کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، دہشت گردی کا خاتمہ پاکستان کی ترقی اور استحکام کیلئے ناگزیر تقاضا ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے جہاد میں پوری قوم اپنی مسلح افواج، رینجرز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…