منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

انتخابی سیاست میں سرگرم نہیں رہوں گا،مفتاح اسماعیل ن لیگ سندھ کے جنرل سیکریٹری کے عہدے سے مستعفی

datetime 24  جون‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)سابق وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے مسلم لیگ ن سندھ کے جنرل سیکرٹری کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

مفتاح اسماعیل نے سیکرٹری جنرل (ن )لیگ احسن اقبال کے نام خط لکھا اور استعفے سے آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق مفتاح اسماعیل نے ن لیگ کی تمام پارٹی کمیٹیوں سے بھی استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا۔اس حوالے سے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ انتخابی سیاست میں سرگرم نہیں رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ نہ صرف پارٹی بلکہ حکومت میں بھی ذمے داریاں سونپنے پر پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پارٹی قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف نے میرے ساتھ انتہائی مہربان رویہ اور خیال رکھا، میں ان کی حمایت اور اعتماد کے لیے ہمیشہ ان کا شکر گزار رہوں گا۔انہوںنے کہاکہ سماجی طور پر منصفانہ، معاشی طور پر مستحکم پاکستان دیکھنے کی خواہش کا اظہار کرتا ہوں، میری آپ کے لیے، پارٹی اور تمام لیڈروں کے لیے نیک خواہشات ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…