بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

یونان کشتی حادثے میں نوجوان معجزانہ طور پر محفوظ رہا،اہلخانہ انضمام کی غائبانہ نماز جنازہ بھی پڑھ چکے تھے، نوجوان کے ہوشربا انکشافات

datetime 22  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ (این این آئی)یونان کشتی حادثے میں گوجرانوالہ کا نوجوان معجزانہ طور پر محفوظ رہا جس نے ہوشربا انکشافات کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق یونان کشتی حادثے میں گوجرانوالہ کا ایک اور نوجوان انضمام معجزانہ طور پر محفوظ رہا، جب کہ اس کے اہل خانہ اس کی غائبانہ نماز جنازہ بھی پڑھ چکے تھے۔

گوجوانوالہ کے علاقے کوٹلی نواب سے تعلق رکھنے والا انضمام بھی لیبیا سے اٹلی جانے والی کشتی میں سوار تھا، اور حادثے میں بچ جانے کے بعد یونان کے ہسپتال میں زیر علاج رہا۔انضمام نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ انسانی سمگلر معصوم اور غریب شہریوں کو سبز باغ دکھاتے ہیں، لیکن جب سفر شروع ہوتا ہے تو انہیں کھانا ملتا ہے نہ پانی، بلکہ روزی کی تلاش میں نکلے افراد کو گٹر کا پانی پلایا جاتا ہے۔

انضمام نے درخواست کی کہ لوگ لیبیا سے یورپ ممالک کا غیر قانونی سفر نہ کریں، یہ راستہ موت کا راستہ ہے، میں نے اپنی آنکھوں کے سامنے لوگوں کو ڈوبتے دیکھا، سینکڑوں پاکستانی کشتی میں سوار تھے اور صرف 12پاکستانی اس حادثے میں زندہ بچ سکے ہیں، اللہ کا احسان ہے جس میں مجھے بھی دوسری زندگی عطا کی۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…