پشاور(نیوز ڈیسک) شہید کیپٹن کے والد نے اپنے بیٹے کی شہادت پر فخر سے کہا کہ مجھے اپنے بیٹے کی قوم کے لیے قربانی پر رشک ہے . ان کا کہنا تھا کہ مجھے اگر موقع ملا تو میں بھی اپنے وطن کے لیے قربان ہونے سے دریغ نہیں کروں گا. جبکہ اسفند یار بخاری کی والدہ محترمہ نے بھی بیٹے کی شہادت کو حوصلے اور صبر سے قبول کر کے باعث فخر قرار دیاشہید کیپٹن کی والدہ گھر ہی میں قرآنی تعلیمات کا درس دیتی ہیں ۔ کیپٹن اسفند بخاری کا گھریلو ماحول نہایت اسلامی طرز کا ہے ۔جس سے یہ اندازہ لگانا قطعاً مشکل نہیں ہے کہ ایسی ماں کے ہاتھوں پلے بیٹے کے سینے میں قوم سے لگاو¿ اور وطن کی خاطر جان تک قربان کر دینے کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا تھا. جس کے تحت اسفند یار نے قوم کی خاطر جان قربان کرتے ہوئے ایک بار بھی خوف محسوس نہیں کیا۔