بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

جاپان میں 10 ہزار پاکستانیوں کیلئے ملازمت کی گنجائش پیدا کی جائے گی، رانا عابد حسین

datetime 22  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو (این این آئی)پاک جاپان بزنس کونسل جاپان میں 10 ہزار پاکستانیوں کیلیے ملازمت کی گنجائش پیدا کرے گی جس کیلئے ابتدائی طور پر 100 نوکریوں کی ڈیمانڈ پاکستان روانہ کردی ہے۔یہ بات پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین نے جاپان کیلئے افرادی قوت بھجوانے والے پاکستانی ادارے العمل کارپوریشن کے سربراہ عابد منہاس اور پاک جاپان بزنس کونسل یورپ کی ڈائریکٹر انوشہ منہاس عابد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

رانا عابد حسین نے کہا کہ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ اور معیاری افرادی قوت جاپان بھجوانے کے لیے زیادہ سے زیادہ پاکستانی کمپنیوں کو اوورسیز ایمپلائمنٹ اور سینڈنگ آرگنائزیشن میں رجسٹرڈ کرے ورنہ 18 اداروں سے جاپان جیسے ملک کو افرادی قوت بھجوانے کی ڈیمانڈ پوری نہیں ہوسکے گی۔رانا عابد حسین نے جاپان میں پاکستانی سفیر رضا بشیر تارڑ اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشی سے بھی درخواست کی کہ وہ حکومت پاکستان کو اس مسئلے کی نزاکت سے آگاہ کریں۔اس موقع پر العمل کارپوریشن کے سربراہ عابد منہاس نے کہا کہ پاکستان میں بہتری افرادی قوت موجود ہے جو اپنی محنت اور لگن سے جلد جاپان میں اپنا الگ مقام بنانے کی اہلیت رکھتی ہے، وہ کوشش کریں گے کہ زیادہ سے زیادہ پاکستانی نوجوان جاپان زبان سیکھ کر جاپان جائیں تاکہ انہیں یہاں سیٹ ہونے میں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اس موقع پر پاک جاپان بزنس کونسل یورپ کی ڈائریکٹر انوشہ منہاس نے کہا کہ ابتدائی طور پر کچھ مشکلات ہیں جن پر قابو پاکر جلد سے جلد زیادہ سے زیادہ پاکستانی افرادی قوت جاپان بھجوائی جاسکے گی۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…