بدھ‬‮ ، 17 دسمبر‬‮ 2025 

کراچی سے پہلی عید سپیشل ٹرین لاہور کے لئے روانہ

datetime 22  ستمبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شہر قائد سے پہلی عید سپیشل ٹرین لاہور کے لئے روانہ ہوگئی جو فیصل آباد سے ہوتی ہوئی کل صبح 10 بجے اپنے مقام پر پہنچے گی۔نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ ریلویز کی جانب سے اپنے پیاروں کے درمیان عید منانے کے لئے ہر سال کی طرح اس سال بھی سپیشل ٹرین چلائی جارہی ہے اور اسی سلسلے میں پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی سے دن 11 بجے لاہور کے لئے روانہ ہوگئی، اسپیشل ٹرین 4 اے سی سمیت 15 بوگیوں پر مشتمل ہے جو بذریعہ فیصل آباد کل صبح 10 بجے لاہور پہنچے گی۔ڈی سی او کراچی ریلوے ناصرنذیر کا کہنا ہے کہ ٹرین میں تقریبا 1 ہزار مسافر سوارہیں، ریلوے کو پہلی عید اسپیشل ٹرین سے 13 لاکھ 30 ہزارروپے سے زائد آمدن ہوئی ہے جن میں سے دوسری ٹرین دوپہر 2 بجے کینٹ اسٹیشن سے روالپنڈی کے لئے اور تیسری اور آخری ٹرین رات ساڑھے 8 بجے روانہ ہوگی۔

 مزید پڑھئے:اہم ترین سگریٹ نوشی پاگل بنا سکتی ہے۔مگر۔۔کیوں؟ جانیئے‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…