جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

بچے مسلمان ہیں لیکن میرا ابھی اسلام قبول کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، سنیتا مارشل

datetime 21  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستانی اداکارہ سنیتا مارشل کا کہنا ہے کہ ان کا ابھی اسلام قبول کرنے کا کوئی ارادہ نہیں اور نہ ہی اس حوالے سے ان پر کوئی زبردستی ہے۔ایک پوڈکاسٹ انٹرویو کے دوران سنیتا مارشل نے اعتراف کیا کہ شادی کے روز کیے گئے فیصلے کے تحت ہمارے بچے اسلام کو فولو کرتے ہیں لیکن اپنی بات کروں تو اسلام قبول کرنے کا ابھی کوئی ارادہ نہیں ہے

نہ ہی اس حوالے سے شوہر حسن یا میرے خاندان کی طرف سے کوئی دباؤ ہے، انسٹاگرام پر اسلام قبول کرنے سے متعلق کمنٹ آتے رہتے ہیں لیکن اس سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔بچوں کے اسلام فولو کرنے سے متعلق سنیتا مارشل کا کہنا تھا کہ اگر شروع سے ہی فیصلہ کرلیا جائے تو مشکل نہیں ہوتی، ہم نے شادی سے پہلے ہی اس چیز کا فیصلہ کرلیا تھا کہ ہمارے بچے اسلام ہی فولو کریں گے چونکہ میں ایک مسلم فیملی میں رہتی ہوں اس لیے حسن کے خاندان والے میرے بچوں کو بہتر سکھاسکتے ہیں، آج میرے بچے قرآن پڑھتے ہیں، نماز پڑھتے ہیں اور روزے بھی رکھتے ہیں، اگر میں یہ فیصلہ نہ کرتی اور وقت کے ساتھ ساتھ بچوں پر چھوڑدیتی تو وہ کنفیوز ہوجاتے لہٰذا آج میں اپنے فیصلے پر بہت خوش ہوں ۔اداکارہ کا اپنی شادی کی رسومات سے متعلق کہنا تھا کہ ہماری شادی دونوں مذہب کی رسومات کے تحت ہوئی، پہلے میرا اور حسن کا نکاح ہوا جس پر میرا نام تبدیل بھی نہیں کیا گیا، نہ ہی میں نے کلمہ پڑھا اور ایسا نکاح جائز ہے، اس کے بعد میری خواہش پر ہماری شادی کی ایک تقریب چر چ میں بھی رکھی گئی جس میں میرے دوستوں سمیت حسن کی فیملی نے بھی شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے آج تک لوگوں میں غلط فہمی پائی جاتی ہے لیکن اہل کتاب لڑکی اور مسلمان لڑکے کا نکاح جائز ہے، اب ہماری شادی کو 15 سال ہوگئے ہیں، بیٹا 12 سال کا ہے جس کا نام راکن ہے جب کہ بیٹی 10 سال کی ہے جس کا نام زینا ہے۔اداکارہ نے مزید بتایا کہ شادی کے وقت حسن کے گھر والے راضی تھے لیکن میرے والدین خوش نہیں تھے، ان کی خواہش تھی کہ میں عیسائی لڑکے سے شادی کروں لیکن حسن پر دل آگیا تھا لہٰذا سب نے سمجھایا پھر سب مان گئے اور ہماری شادی ہوگئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…