اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

نواز شریف کے لئے بہار آ گئی ہے، وہ وطن واپس آ کر جیل جائیں گے اور پھر۔۔۔ فیصل واوڈا کا حیران کن دعویٰ

datetime 20  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنما اور سابق وزیر عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پارٹی قائد اور ملک کے تین مرتبہ وزیراعظم رہنے والے رہنما میاں نواز شریف اگست میں پاکستان واپس آجائیں گے۔ایک انٹرویومیں عابد شیر علی نے کہا کہ نواز شریف اگست میں وطن واپس آر ہے ہیں

وہ اگست سے پہلے بھی ملک میں آسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگست کے دوران ملک میں پرچم کشائی کا موسم ہوتا ہے تو وہ انشااللہ اپنے وطن واپس آئیں گے اور 14 اگست کے روز بھی پاکستان آسکتے ہیں اور ہوسکتا ہے پاکستان بننے کا جشن وہ ہم اور آپ میں مل بیٹھ کر بنائیں۔ایک سوال پر عابد شیر نے کہا کہ وطن واپسی پر نواز شریف جیل کیوں جائیں گے، انہوں نے کیا کیا ہے، جیل تو عمران خان کو جانا چاہیے تھا جس کے اوپر اوپن اینڈ شٹ کیسز ہیں، جن ججز نے نواز شریف کے ساتھ زیادتی کی، وہ ان سے معافی مانگیں، وہ حفاظتی ضمانت کیوں مانگیں گے۔انہوں نے کہا کہ نواز پہلے بھی وطن واپس آئے تو انہوں نے اپنی حفاظتی ضمانت نہیں کروائی تھی، کیا نواز شریف کا جرم صرف اتنا تھا کہ بیٹے سے تنخواہ کیوں نہیں لی جب کہ یہاں تو لوگوں نے پوری پوری چیزیں ہڑپ کرلیں، ان کو کچھ نہیں کہا گیا۔سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے عابد شیر کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے لئے بہار آ گئی ہے، وہ وطن واپس آ کر جیل جائیں گے اور پھر ضمانت حاصل کرلیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…