بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

انسانی سمگلروں نے فر دکے کتنے لاکھوں روپے وصول کیے؟ تہلکہ خیز انکشافات

datetime 20  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ انسانی اسمگلنگ سے متعلق تحقیقات ہو رہی ہیں، سخت ترین قوانین کے تحت کارروائی کر کے ان اسمگلرز کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ایک انٹرویومیں رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ انسانی اسمگلرز نے فی فرد 20 سے 25 لاکھ روپے وصول کیے۔

رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ ان انسانی اسمگلرز سے متعلق عالمی تعاون بھی حاصل کیا جائے گا، اکثر کیسز میں ایجنٹ مدعی کو پیسے دلا کر کیس ختم کرا دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ سے متعلق تحقیقات کے لیے کمیٹی بھی بنائی گئی ہے، ایک ہفتے میں کمیٹی اپنے کام مکمل کر کے رپورٹ پیش کرے گی۔انہوںنے کہاکہ نسانی حقوق کی تنظیمیں تو چھوٹی چھوٹی باتوں پر خط لکھتی ہیں، ان کو یہ نظر نہیں آ رہا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ کوسٹ گارڈ کے رویے سے متعلق حکومت یونان حکومت سے بات کرے گی، جو لوگ کشتی حادثے میں بچ گئے وہ ساری باتیں بتا رہے ہیں۔مسلم لیگ کے رہنما نے کہا کہ شکایات کے انبار لگانے یا بلاول بھٹو کی تقریر سے پہلے ہی اختلافات حل ہو چکے تھے، وزیرِ اعظم نے پیپلز پارٹی کے اعتراضات تسلیم کرتے ہوئے جوکچھ ممکن تھا تسلیم کر لیا۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا سیاسی طور پر یہ بات کرنا ان کو سوٹ کرتا تھا، انہوں نے سیاسی حوالے سے بات کی کوئی تشویش والی بات نہیں، اتحادی حکومت کی باقی مدت بھی اسی افہام و تفہیم سے گزر جائے گی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…