نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں ہیٹ ویو کے باعث تقریبا 100افرادسے زائد ہلاک ہو گئے۔نئی دہلی: بھارتی ریاست اترپردیش میں رواں موسمِ گرما کے بد ترین ہیٹ ویو میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 96 ہوگئی اور 400 سے زائد زیر علاج ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کی عمر 60 یا اس سے زائد بتائی جا رہی ہے، بہار کے 15 اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ حکام نے دن کے اوقات میں 60 سال کی عمر کے افراد کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔