بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

یوم احتساب اوریوم حساب دورنہیں ، شیخ رشید کا تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 19  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی ) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ زبردستی کے سیاسی نکاح کاانجام طلاق ہوتاہے،20کلوآٹا3000روپے کاہوگیاہے غریب کیاپکائے گا اورکیاکھائے گا،عوام روٹی کی بجائے زہرکاگھونٹ پینے پرمجبورہوں گے ،نوازشریف پاکستان آکربھی دیکھ لیں تاکہ اس کابھی کٹی کٹانکل جائے،3پارٹیاں2تہائی اکثریت لینے کا دعوی کررہی ہیں ان کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوں گی۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ پیپلزپارٹی کوسوات میں جلسہ کرنے پرزمینی حقائق سمجھ آجانے چاہئیں، سیاسی پارٹی اورڈسکو پارٹی میں فرق ہوتاہے ،بریانی والی جلسیاں چہروں سے پہچانی جاتی ہیں ،جس پارٹی کاصدرڈارکوسپورٹ کررہاہووہ غریب کی غربت اوربے بسی کامذاق اڑارہاہے ،سیاسی پارٹیاں خوشامدیوں میراثیوں سے نہیں باضمیرورکروں سے چلتی ہیں۔انہوںنے کہاکہجن کے اپنے بچوں کی پاکستانی شہریت نہیں وہ دوسروں کے بچوں کوکیاطعنہ دیں گے ،اس باراورسیزپاکستانی پاکستان کی سیاست کو پلٹ کر رکھ دیں گے ،بلاول نے بیرون ملک دوروں کی نصف سنچری مکمل کی ،کہتاتھا10ارب ڈالرآئیں گے اب بجٹ پرنوراکشتی کررہاہے ،عوام بتائے گی کہ ہم بکائودہی بھلے اور پاپڑوالے نہیں ہیں۔انہوںنے کہا کہ دنیاہماری اخلاقی مالیاتی گراوٹ کی وجہ سے ہمیں امدادنہیں دے رہی ،بلاول کواب خیال آیاجب سیلاب زدگان کوبھوک وافلاس نے ماردیا،بیروزگاری کے ہاتھوں300افرادیونان کے سمندرمیں شہید ہوگئے ،یہ معاشی قتل عام ہے ،یوم احتساب اوریوم حساب دورنہیں ،سیاست کوگڈی گڈے کاکھیل سمجھنے والوں کی آنکھیں جلدکھل جائیں گی۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…