اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) جرمن ماہرین نے عارضہ قلب میں مبتلا 500 مریضوں کے بعد موصول ہون والے نتائج کو مد نظر رکھتے ہوئے کہا ہے کہ ازداوجی تعلقات ہارٹ اٹیک کے بعد محفوظ ترین ہیں ۔عارضہ قلب کے مر یضوں کو ازدواجی تعلقات بحال رکھنے چاہئےں ماہرین کا کہنا ہے کہ میاں بیوی کو چاہئے کہ وہ ازدواجی تعلقات نہ صرف بحال رکھیں بلکہ ایک دوسرے کی حو صلہ افزائی بھی کریں اس عمل میں دل کی کاردگی میں مو ثر اور یقینی طور پر بہتری آتی ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ ہارٹ اٹیک کے بعد بیشتر مریض ازدواجی تعلقات کو جاری رکھنا اپنے لیئے خطر ناک سمجھتے ہیں لیکن یہ عمل ایسا ہی ہے جیسا دل کے مریض کا عام حالت میں سیڑھیاں چڑھنا ماہرین کے مطابق ہارٹ اٹیک کا سامنا کرنے والا دل کا مریض ازدواجی تعلقات کو معمول کے مطابق بحال رکھ سکتا ہے لیکن مریض کو چاہیے کہ وہ قوت باہ میں اضافے کےلئے کسی بھی قسم کی ادویات سے گریز کرے ایسا کرنے سے دل پر اثر پڑ سکتا ہے