اسلام آباد ( آن لائن ) چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ ‘اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی ، دونوں ایوانوں کے اپوزیشن لیڈران و اراکین کی تنخواہوں اور مراعات کیلئے اگلے مالی سال کے بجٹ میں 13 ارب روپے مختص کر دئیے گئے۔
قومی اسمبلی کیلئے 8ارب 30کروڑ جبکہ سینیٹ آف پاکستان کیلئے 5ارب سے زائد رقم مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے‘ سب سے زیادہ اضافہ اسپیکر ،ڈپٹی اسپیکر ،چیرمین و ڈپٹی چیرمین سینیٹ کی تنخواہوں اور مراعات میں کیا گیا ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جار ی دستاویزت میں اراکین سینیٹ و قومی اسمبلی سمیت اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر چیرمین و ڈپٹی چیرمین اوردونوں ایوانوں میں اپوزیشن لیڈران کی تنخواہوں اور دیگر مراعات میں اضافے کیلئے دونوں ایوانوں سے بلز کی منظوری سے قبل ہی اضافی رقم مختص کردی گئی ہے دستاویزات کے مطابق موجودہ مالی سال کے دوران اراکین اسمبلی کیلئے 1ارب 35کروڑ روپے سے زائد مختص کئے گئے ہیں جبکہ اگلے مالی سال کیلئے یہ رقم بڑھا کر 1ارب 48 کروڑ روپے کردی گئی ہے ۔