نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے کٹنی ضلع میں بے ہوش ہوکر گڑھے میں گرے شخص کے اوپر سڑک بنائے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔پولیس افسر این پی چودھری نے بتایا ’ہمیں اطلاع ملی کہ سڑک بنانے کے مواد میں کسی کی لاش دبی ہوئی ہے۔‘’وہاں جا کر معلوم ہوا کہ وہ لٹورہ برمن ہے جو میلہ دیکھنے گیا تھا اور واپس لوٹتے وقت وہ نشے کی حالت میں گڑھے میں گر گیا۔ اس کے بعد اس کے اوپر سڑک بنانے کا مواد ڈال دیا گیا اور رولر چلا دیا جس سے وہ وہی دب کر مر گیا۔‘پولیس کے مطابق 45 سال کے لٹورہ برمن بیوی کے ساتھ میلہ دیکھنے کنواں گاؤں گئے تھے۔ ان کی بیوی کنواں گاؤں میں اپنے میکے میں ہی رک گئیں جبکہ لٹورہ اپنے گاؤں کی جانب روانہ ہو گیا۔صبح کے وقت لوگوں نے سڑک میں سے ہاتھ اور شرٹ نکلی ہوئی دیکھی جس کے بعد اس کی لاش کو نکالا گیا۔مدھیہ پردیش کے وزیر سرتاج سنگھ نے اس واقعے کی رپورٹ طلب کی ہے۔انھوں نے کہا ’اس واقعے سے متعلق تمام معلومات میں نے طلب کی ہیں۔ اس معاملے میں قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ یہ ایک سنگین معاملہ ہے۔‘واقعے کے بعد گاؤں والوں نے سڑک کو بلاک کردیا۔ضلع انتظامیہ نے لٹورہ کے خاندان کو 50 ہزار روپے معاوضہ کے طور پر دینے کا اعلان کیا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جہانگیری کی جعلی ڈگری
-
سوزوکی کلٹس 2026 کی قیمتوں کے اعلان نے خریداروں کو حیران کر دیا
-
حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کو بڑا ریلیف دیدیا
-
پاکستان میں سوزوکی کمپنی کے سال 2026 کے نئے ماڈلز، تازہ قیمتوں کا اعلان
-
خوشخبری !ملازمین کے لیے بھاری الاؤنس منظور
-
معروف اداکار نے خودکشی کرلی
-
بھاری چالان سے پریشان شہریوںکے لیے خوشخبری
-
27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
-
پاکستان تحریک انصاف نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا
-
سونے کا بھاؤ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر تاریخی بلندی پر پہنچ گیا
-
پنجاب بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری
-
پنجاب حکومت کا عوام کیلئے تحفہ، نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال تیار
-
پی آئی اے کے اثاثوں کی مجموعی مالیت کتنی اور کتنے اثاثے فروخت کیے گئے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ، ایک سال میں قیمت 2 لاکھ روپے سے زائد بڑھ گئی















































