ہفتہ‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2025 

کشمیر پریمیئر لیگ سیزن 3 ٹائٹل سانگ کا معاہدہ طے پا گیا

datetime 18  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرآباد(این این آئی)کشمیر پریمیئر لیگ سیزن 3 ٹائٹل سانگ کا معاہدہ طے پا گیا چیئرمین الحیات گروپ آف کمپنیز جہانزیب عالم اور سی ای او کشمیر پریمیئر لیگ چوہدری شہزاد نے معاہدے پر دستخط کئے تقریب میں کشمیر پریمیئر کرکٹ فیڈر لیگ کی ٹرافی کی رونمائی بھی کر دی گئی آزادکشمیر کے مختلف اضلاع میں سپورٹس اکیڈمیز بنانے کا اعلان کر دیا

کشمیر پریمیئر لیگ سیزن 3 ٹائٹل سانگ کا معاہدہ الحیات گروپ آف کمپنیز سے دستخط کرنے کی رنگا رنگ تقریب مظفرآباد میں منعقد کی گئی تقریب میں کشمیری فنکاروں نے لوک گیت، نغمے اور ترانے پیش کئے الحیات گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین جہانزیب عالم اور کے پی ایل کے سی ای او چوہدری شہزاد نے معاہدے پر دستخط کئے چیئرمین الحیات گروپ آف کمپنیز جہانزیب عالم، چیف ایگزیکٹو آفیسر کشمیر پریمیئر لیگ چوہدری شہزاد، نائب صدر ثاقب الرحمن، منیجر کرکٹ آپریشنز تنویر مغل نے پردہ اٹھا کر ٹرافی کی رونمائی کیتقریب میں کشمیر پریمیئر فیڈر لیگ کی دس ٹیموں کی کٹس میں ملبوس کپتانوں نے کٹس کی رونمائی بھی کر دی کشمیر پریمیئر فیڈر لیگ کو الحیات گروپ آف کمپنیز سپانسر کر رہا ہے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین الحیات گروپ آف کمپنیز جہانزیب عالم نے کہا کہ آزادکشمیر کے تمام اضلاع میں سپورٹس اکیڈمیز بنانے کا ارادہ ہے ہم کشمیر میں جو اکیڈمی بنا رہے ہیں اس میں کھلاڑی کی کھیل کے علاوہ زبان اور دیگر امور پر بھی تربیت دی جائیگی کشمیر ہماری اولین ترجیح ہے کشمیر پریمیئر لیگ کی فیڈر لیگ سے کشمیریوں کا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا،چیف ایگزیکٹو آفیسر کشمیر پریمیئر لیگ چوہدری شہزاد نے کہا کہ آزاد کشمیر کی حکومت سے یہ درخواست ہے ہمیں تمام گراؤنڈ فراہم کیے جائیں۔چوہدریآزاد کشمیر میں سپورٹس جرنلزم،اور سپورٹس ایکٹیویٹز کے بہت مواقع ہیں کے پی ایل نے آزاد کشمیر سے زمان خان،سلمان ارشاد جیسے پلیئرز دئییحیات گروپ آف کمپنیز نے ہمیں بہت سپورٹ کیا ہے

تقریب سے نائب صدر کشمیر پریمیئر لیگ ثاقب الرحمن، منیجر کرکٹ آپریشنز تنویر مغل، ایس سی او کے نمائندہ سجاد مغل نے بھی خطاب کیا۔ نائب صدر کشمیر پریمیئر لیگ ثاقب الرحمن نے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ نے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کر دکھایا ہے کشمیر فیڈر لیگ میں منتخب ہونیوالے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتا ہوں

ایس سی او کے نمائندہ سجاد مغل نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ فیڈر لیگ آزادکشمیر میں ہونے جا رہی ہے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی آواز چھینی جا رہی ہے او ر آزادکشمیر میں کشمیر پریمیئر لیگ ہو رہا ہے جسے کروڑوں لوگوں نے دنیا بھر میں دیکھا ۔ منیجر کرکٹ آپریشنز کے پی ایل تنویر مغل نے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ کی کامیابی کیلئے 24گھنٹے کام کر رہے ہیں فیڈر لیگ میں دس اضلاع کی دس ٹیمیں شریک ہوں گی

کھلاڑیوں میں اس طرح کا جنون ہیکہ ہر کشمیری نوجوان کے پی ایل کھیلنا چاہتا ہے کشمیری ٹیلنٹ کو اپنا لوہا منوانے کیلئے موقع چاہیئے جو فیڈر لیگ اور کشمیر پریمیئر لیگ کی صورت میں انہیں ملے گا ہم نے کے پی ایل سے قومی ٹیم کیلئے سلمان ارشاد اور زمان خان جیسے کھلاڑی فرہام کئے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…