بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

جدید ٹیکنالوجی سے لیس جنگی جہاز پی این ایس شاہجہان اور ٹیپو سلطان پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل

datetime 18  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان کی بحری قوت میں اضافہ، چین کے تیار شدہ دو بحری جنگی جہاز پی این ایس شاہجہان اور پی این ایس ٹیپو سلطان پاک بحریہ کے بیٹے میں شامل ہوگئے۔ذرائع کے مطابق پی این ایس شاہجہان کراچی پہنچ گیا،پی این ایس ٹیپو سلطان چند روز میں کراچی پہنچے گا،طغرل کلاس جنگی جہازوں پی این ایس شاہجہان اور ٹیپو سلطان کی شمولیت کی تقریب کراچی میں منعقد ہو گی۔

پاک جین دوستی اور دوطرفہ دفاعی تعاون میں وسعت کی کلیدی مثال پاک بحریہ کے بیڑے میں مزید دو 054ایلفا پی گائیڈڈ میزائل فریگیٹس کی شمولیت آئندہ ماہ متوقع ہے،دونوں 054ایلفا پی گائیڈڈ میزائل فریگیٹس کی شمولیت سے چین سے 4جہازوں کا حصول مکمل ہو جائے گا۔ذرائع کے مطابق جنگی جہاز 134میٹر لمبے، 4ہزار ٹن وزنی، 27ناٹس رفتار کے حامل کلیدی اضافہ ہیں،میزائلز کے عمودی لانچنگ نظام کے باعث طغرل کلاس جنگی جہاز دشمن کے خلاف انتہائی مہلک ہیں۔

طغرل کلاس جنگی جہاز سطح سے سطح اور فضا میں مار کرنے والے تباہ کن میزائلوں سے لیس ہیں،جہاز آبدوز شکن اور لڑاکا انتظامی نظام سے کثیرالجہتی خطرات سے بیکوقت نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ان صلاحیتوں کے باعث جنگی جہاز اہداف کو سطح، فضا، زیر آب، زمین پر تباہ کر سکتے ہیں۔پاک بحریہ کے طغرل کلاس 054ایلفا پی گائیڈڈ میزائل فریگیٹس جدید ریڈارز، سونار، سینیسرز، ہیلی کاپٹر ہنگر سے لیس ہیں، پی این ایس طغرل اور تیمور قبل ازیں 2021 اور 2022 میں پاک بحریہ کا حصہ بنے تھے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…