جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستانی مفادات کو ٹھیس نہ پہنچانے والی امریکہ بھارت شراکت داری سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے، خواجہ آصف

datetime 18  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکہ کو ہمیں ایسی صورتحال میں نہیں دھکیلنا چاہیے جہاں ہمیں مشکل انتخاب کرنا پڑے، ہم امریکہ سے تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ یہ رشتہ پھلے پھولے،پاکستانی مفادات کو ٹھیس نہ پہنچانے والی امریکہ بھارت شراکت داری سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں،

پاکستان کا استحکام یقینی بنانے کے لئے نمایاں بہتری کی ضرورت ہے اور اس بہتری کا واحد حل امریکہ،چین اور ان دوسری عالمی طاقتوں کے درمیان بڑھتے ہوئے مشکل جغرافیائی و سیاسی توازن کو برقراررکھنے میں مضمر ہے جن کے ساتھ پاکستان بھی اچھے تعلقات کاخواہشمند ہے،پاکستان تمام ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتاہے،

ہم امن سے رہنا چاہتے ہیں اور امن نہ ہونے کی صورت میں ہم اپنی معیشت کو اس طرح بحال کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے جیسے ہم چاہتے ہیں،پاکستان کے ایٹمی اثاثے کسی قسم کی جارحیت یاجارحانہ عزائم کے لئے نہیں ہیں۔امریکی جریدے کو انٹر ویو میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کی موجودہ صورتحال نے پاک بھارت صورتحال حال کو مزید خراب کیا ہے،

نریندر مودی کے اقتدار میں بھارت کا سیکولر نظریہ ہندو قوم پرست نظریے سے بدل گیا ہے، بھارت نے اپنے ملک کے اندر بہت قوم پرستانہ موقف اختیار کر رکھا ہے۔انہوں نے کہاکہ امریکہ اور ہمارے علاقائی شراکت داروں کے ساتھ تعلقات کے درمیان بھی توازن ہونا چاہیے، ہماری چین، افغانستان، ایران اور بھارت کے ساتھ مشترکہ سرحدیں ہیں اور ان سے ہم اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔ہم امریکہ کے ساتھ اپنی شراکت داری کو اہمیت دیتے ہیں، چین کے ساتھ ہمارے 6 دہائیوں پر مشتمل دیرینہ تعلقات ہیں، بعض اوقات ہمارے لیے بڑی عالمی طاقتوں سے تعلقات میں توازن رکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو معاشی اور سیاسی عدم استحکام کا سامنا ہے، پاکستان میں معاشی استحکام ہونے تک سیاسی استحکام بھی نہیں آ سکتا، معاشی استحکام آ جائے تو ہم ایسی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے بہتر پوزیشن میں ہوں گے۔خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ ملک میں عام انتخابات کا عمل شفاف بنائیں گے، آزاد، منصفانہ اور شفاف انتخابات ہی معاشرے میں تقسیم روکنے کا طاقت ور طریقہ ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…