جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کے پاس گینگ آف فائیو تھا ، تمام فیصلے یہی گینگ کرتا تھا ،علیم خان

datetime 18  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام ”جرگہ“ میں صدر استحکام پاکستان پارٹی علیم خان نے میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران کے پاس گینگ آف فائیو تھا ، تمام فیصلے یہی گینگ کرتا تھا ، اس گینگ میں جنرل فیض ، اعظم خان ، بشریٰ بی بی ، فرح گوگی اور ایک پانچواں بڑا آدمی شامل تھا ۔

9مئی کے حملوں میں براہ راست یا اکسانے میں ملوث افراد کو اپنی پارٹی میں شامل نہیں کریں گے ، آئندہ ہفتے بڑے بڑے نام ہماری پارٹی میں شامل ہوں گے،پارٹی تشکیل دیئے جانے کے بعد منشور نہیں بنایا، ہم نے مل کر تحریک انصاف کا منشوربنایا تھا اور ہم اسی منشور کے تحت اگر ہمیں لگا کہ اس میں کوئی چیز ایڈ کرنے والی ہے ہم ضرور ایڈ کریں گے ، ہمیں کسی بھی اسٹبلشمنٹ کی ضرورت نہیں ہے۔جہانگیر ترین کو اس وقت نا اہل کیا معاملہ کو بیلنس کرنے کیلئے اس میں عمران خان آن بورڈ تھے، اس کے اندر کلیدی کردار تھا جنرل فیض تھا، عمران خان کو نجات دہندہ سمجھا تھا ، ہم بھی اسی فریب کا شکار ہوکر ان کے پاس گیا ، ہم نے سمجھا کہ یہی وہ شخص ہے جس کے ذریعہ پاکستان ترقی کرسکتا ہے، یہ پاکستان کو واقعی کسی جگہ پر لے جائے گا، ہم نے واقعی اعتبار کیا تھا، میں برملا کہتا ہوں ہم سے دھوکا ہوا اور بہت سارے لوگوں سے ہوا، کچھ لوگوں کو اس کا احساس ہوگیا کچھ لوگوں کو احساس نہیں ہوا ، آج بھی شوکت خانم کا سب سے بڑا ڈونر ہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…