اسلام آباد(نیوزڈیسک )عام طور پرکوہ پیمائی کے دوران مہم جو رات گزارنے یا دن کو آرام کے لیے ایسی ہموار جگہ یا پہاڑ کی تلاش کرتے ہیں جہاں باآسانی خیمہ نصب کرکے بستر بچھایا جاسکے۔اٹلی میں ایک منفر نظارہ دیکھا گیا جب ایک نہیں دو نہیں بلکہ 26کو ہ پیماﺅں نے دو پہاڑوں کے درمیان رسی با ندھ کر کپڑے کے خیمے لٹکا ئے اور خطر ناک طر یقے سے آرام کیا،صرف یہی نہیں بلکہ اس دوران ہزاروں فٹ کی بلندی پر لٹکتے ہوئے شہنا ئی اور وائلن بجا کر گانے بھی گاتے نظر آئے۔