پشاور (این این آئی)خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری گاڑیوں کی مونیٹائزیشن اور نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے 40 ہزار سے زائد سرکاری گاڑیاں افسران کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سرکاری گاڑیوں کی مونیٹائزیشن سے 10 ارب روپے کی آمدن ہو گی۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے صرف ریسکیو، پولیس موبائل اور میونسپلٹی کی گاڑیوں کو سرکاری حیثیت میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔مونیٹائزیشن پالیسی پر محکمہ خزانہ نے نگراں حکومت کو تجاویز پیش کی ہیں۔ذرائع کے مطابق پالیسی کے تحت ایک افسر ایک ہی گاڑی خرید سکے گا، سرکاری افسر تصرف میں موجود گاڑی دو سے تین اقساط میں خرید سکے گا، افسران کو باقاعدہ سبز نمبر پلیٹ دی جائے گی۔