پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

آئندہ وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کیلئے (ق) لیگ کا بھی کردار ہوگا ، چوہدری سرور کا دعویٰ

datetime 17  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے چیف آرگنائزرچوہدری محمد سرور نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کے لئے (ق) لیگ کا بھی کردار ہوگا ،پارلیمنٹ کو مقررہ مدت سے پہلے تحلیل کر دینا چاہیے ۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ 13 اگست سے پہلے اسمبلیاں تحلیل کی جائیں، الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اپنے اپنے منشور کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔ آئندہ وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی میں (ق) لیگ کا بھی کردار ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے بجائے پارلیمان میں نمائندگی دی جانی چاہیے،اوورسیز پاکستانیوں کے لئے ووٹ کا حق پیچیدہ معاملہ ہے، ایوانوں میں نمائندگی دی جائے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات کے پی ٹی آئی سمیت سب ہی ذمہ دار ہیں، 9مئی کے واقعات افسوس ناک اور قابل مذمت ہیں،ایسا دشمن بھی نہیں کرسکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال نازک ہے ،جمع ہونے والا سارا ٹیکس قرضوں پر سود کی مد میں خرچ ہو جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…