جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

جناح ہائوس میں شرانگیزی کی منصوبہ بندی کب کی گئی ؟ زمان پارک میں تیار کی گئی سازش بے نقاب

datetime 17  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)سیاسی جماعت سے وابستہ شرپسندوں کی جانب سے سانحہ 9مئی کے حوالے سے ہوشر بار اعترافات کا سلسلہ جاری ہے ، زمان پارک میں تیار کی گئی سازش کو سیاسی جماعت کے اپنے کارکنان نے بے نقاب کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گرفتار شر پسندوں نے اعتراف کیا ہے کہ لاہور کے جناح ہائوس میںشرانگیزی کی منصوبہ بندی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی گرفتاری سے ایک دن پہلے ہو چکی تھی۔یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری نے کارکنان کو جناح ہائوس جانے کی ہدایت دی، چیئرمین پی ٹی آئی نے گرفتاری سے ایک دن پہلے میٹنگ بلا کر انتشار کا مکمل منصوبہ تیار کر لیا تھا۔کارکن نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے گرفتاری سے پہلے ہی جناح ہائوس پر حملے کا منصوبہ بنا لیا تھا، شرانگیزی کے بعد انہوں نے خود کو بچانے کے لیے ایجنسیوں پر الزام تراشی کی۔مزید کہا گیا ہے کہ وزارت عظمی چھنتے ہی چیئرمین پی ٹی آئی نے افواج پاکستان کے خلاف زہر اگلنا شروع کر دیا تھا۔جناح ہائوس میں جلا ئوگھیرا ئوکے وقت پی ٹی آئی کے حسان نیازی بھی موجود تھے، انہوں نے کور کمانڈر کے یونیفارم کی بے حرمتی کی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…