’’بلاول بھٹو کے غیر ملکی دوروں کی نصف سنچری‘‘

17  جون‬‮  2023

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو رواں ماہ کے آخری ہفتے میں چین اور جاپان کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

جنگ اخبار میں فاروق اقدس کی خبر  کے مطابق چین کے دو روزہ دورے کے دوران وہ ’’سمر ڈیوس‘‘ کانفرنس میں شرکت کریں گے جبکہ جاپان میں ان کی سرکاری مصروفیات اپنے وفد کے ہمراہ ہوں گی جہاں وہ اپنے جاپانی ہم منصب اور دیگر اعلیٰ حکومتی شخصیات سے ملاقاتوں میں دوطرفہ امور پر بات چیت بالخصوص پاکستانی ہنرمندوں کیلئے روزگار کے مواقعوں میں وسعت کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان دوروں کے ساتھ ہی ان کی وزیر خارجہ کی حیثیت سے بین الاقوامی سفارتکاری کیلئے غیر ملکی دوروں کی نصف سنچری مکمل ہو جائے گی۔واضح رہے کہ27اپریل 2022 کو وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ نے حلف اٹھایا تاہم ’’بوجوہ‘‘ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 27 اپریل کو بلاول بھٹو زرداری سے بحثیت وفاقی وزیر ایوان صدر میں حلف لیا۔ بلاول بھٹو اس سے قبل لندن بھی گئے اور میاں نواز شریف سے بھی ملے۔

موضوعات:



کالم



زندگی کا کھویا ہوا سرا


ڈاکٹر ہرمن بورہیو کے انتقال کے بعد ان کا سامان…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…