اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ آئی ایم ایف ایسی چیزیں منوانا چاہتا ہے جس پر سرینڈر نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے آئی ایم ایف کی تمام تر شرائط پوری کر دیں لیکن اس کے باوجود پروگرام میں تاخیر کی جا رہی ہے۔ آئی ایم ایف کو ہمارے حالات بھی دیکھنے چاہئیں کہ ہم کتنا بوجھ عوام پر ڈال سکتے ہیں۔ مفتاح اسماعیل سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ وہ روزانہ پارٹی پر تنقید کرتے ہیں، ان کو پارٹی میں آ کر اپنا مؤقف رکھنا چاہیے، وہ پارٹی میں تجویز دے سکتے تھے اس کو پارٹی تسلیم کرے یا نہ کرے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا جماعتوں پر اچھے برے وقت آتے رہتے ہیں، شاہد خاقان عباسی نے مشکل وقت میں نوازشریف کا ساتھ دیا۔