جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ڈالر مہنگا ہوگیا

datetime 16  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)6ہفتے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 4ارب ڈالر سے متجاوز ہونے سے انٹربینک مارکیٹ میں جمعے کو ڈالر کی تنزلی ہوئی، اس کے برعکس اوپن مارکیٹ میں ڈالر بڑھ کر 297روپے کی سطح پر آگیا۔انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر میں ایک موقع پر 21پیسے کی کمی اور بعدازاں 24پیسے کا اضافہ بھی ہوا

لیکن کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 17پیسے کی کمی سے 287.19 روپے کی سطح پر بند ہوئے۔اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر مزید 2روپے کے اضافے سے 297روپے کی سطح پر بند ہوئے۔مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ چین سے ایک ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کی بات چیت مکمل ہونے، بینک آف چائنا سے 30کروڑ ڈالر قرض کی بات چیت کی اطلاعات، عیدالاضحی کی وجہ سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر بڑھنے کے ساتھ زرمبادلہ میں برآمدی آمدنی بھنائے جانے سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی سپلائی بڑھ گئی ہے۔ڈالر کی سپلائی میں اضافے کی وجہ سے روپے پر دبا بتدریج گھٹتا جارہا ہیتاہم اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈیمانڈ محدود ہے لیکن سپلائی رک گئی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف حکام سے 30جون تک قرض پروگرام کی بحالی سے متعلق کوئی سگنل نہ ملنے اور وزیر خزانہ کی جانب سے مبہم اشاروں کی وجہ سے تجارتی وصنعتی حلقوں میں پروگرام کی بحالی کو مشکوک انداز میں دیکھا جارہا ہے جو روپے پر دبا کا باعث بن سکتا ہے۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…