جمعہ‬‮ ، 28 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اہم سیاسی جماعت کے سربراہ نے اپنی پارٹی ن لیگ میں ضم کرنے کا اعلان کر دیا

datetime 16  جون‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)خیبر پختونخوا کے انضمام شدہ علاقوں کی مختلف سیاسی شخصیات نے مسلم لیگ (ن )میں شمولیت اور سربراہ تحریک اصلاحات پاکستان سابق ایم این اے شاہ جی گل آفریدی نے اپنی پارٹی کو مسلم لیگ (ن )میں ضم کرنے کا اعلان کیا۔

یہ اعلان انضمام شدہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے انجینئر امیر مقام اور وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دور ان کیا ۔(ن )لیگ میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں سابق ایم این اے شاہ جی گل آفریدی، سابق سینیٹر تاج آفریدی، سابق ارکان صوبائی اسمبلی بلاول آفریدی، شفیق آفریدی، بصیرت بی بی سابق تحصیل مئیر زبیر آفریدی، شاہ خالد اور سید نواب شامل ہیں۔ مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہاکہ آج کا دن خیبرپختونخوا کی مسلم لیگ (ن )کیلئے انتہائی خوشی کا دن ہے،میں (ن) لیگ کی طرف سے پاکستان اصلاحات پارٹی کے چیئرمین اور کابینہ کو خوش آمدید کہتا ہوں،انہوںنے جو مسلم لیگ (ن )میں شمولیت کا فیصلہ کیا گیا اس پر مرکزی قیادت کی طرف سے مشکور ہوں۔ انہوںنے کہاکہ خیبرپختونخوا کی سیاست میں تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔تحریک اصلاحات کے چیئرمین شاہ جی گل آفریدی نے کہاکہ جو ہم نے تحریک شروع کی تھی وہ ہماری نہیں پاکستان کی تحریک تھی،مسلم لیگ (ن )نا ہوتی تو ہم اپنے عزائم میں کامیاب نا ہوتے۔ انہوںنے کہاکہ ہم قبائلی اور خیبر پختونخوا کے لوگ آپ کے ساتھ ہیں۔ انہوںنے کہاکہ قبائلی ہونے کی وجہ سے ہم سب کا بہت مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا،ہم نے 2018 میں اپنی پارٹی بنائی اور بہت سی اصلاحات بھی کیں ۔ انہوںنین کہاکہ ہمارے خلاف بہت سی کوششیں ہو رہی ہیں جن کو مسلم لیگ (ن )کی وجہ سے ناکام بنایا ہے۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف اور شہباز شریف نے پاکستان کے لیے بہت کچھ کیا ہے۔

شاہ جی گل آفریدی نے کہاکہ 2013 اور2018 میں امیر مقام نے ہمارا ساتھ دیا۔انہوںنے کہاکہ 2018 میں تحریک اصلاحات پارٹی بنائی،ہم نے پارلیمنٹ میں بہت سی اصلاحات کیں۔ انہوںنے کہاکہ یہ ملک چیئرمین پی ٹی آئی کا نہیں ہے یہ ملک ہمارا ہے،۔انجینئر امیر مقام نے کہاکہ میں پوری پارٹی کو مسلم لیگ (ن) میں ضم کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ خیبرپختون خوا میں مشکلات میں سیٹیں نکالیں اور کام کیا۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے لیے بہت خوشی کا دن ہے،ہم اسمبلی میں بیٹھ کو ان کو دعوت بھی دیتے تھے۔ انہوںنے کہاکہ خیبر پختونخواہ تک جانے کیلئے جو موٹر وے ہے وہ نواز شریف نے بنائی ہے،جب سے ملک بنا ہے تب سے بہت سی پارٹیوں نے ملک پر حکومت کی

میں اس معاملے پر نہیں پڑتا۔ انہوںنے کہاکہ ہمارا معاہدہ ہوا تھا کہ فاٹا اور پاٹا کیلئے 30 جون 2023 تک ٹیکس لاگو نہیں ہونگے۔انہوںنے کہاکہ یکم جولائی سے تمام تر ٹیکسز لاگو ہوں گے، چونکہ یہ بہت مشکل تھا۔امیر مقام نے کہاکہ میں یقین دلاتا ہوں کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں،جو ہم سے بن پڑا ہم آپ کے ساتھ تعاون کریں گے

کوئی کام آپ سے مشاورت کے بغیر نہیں ہوگا۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف اور شہباز شریف نے ہمیں پارٹی سونپی ہے، ہم اس منشور پر پورا اتر رہے ہیں،ہم آپ کو بھی مایوس نہیں کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ اس پارٹی میں ایمانداری سے پاکستان اور پارٹی کے لیے کام کرنے والوں کو ویلکم کہتے ہیں،امید ہے آپ کے آنے سے مسلم لیگ ن مزید پھلے گی پھولے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)


عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…