جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

محکمہ ایکسائز کابڑا کریک ڈائون ، کس سے کروڑوں روپے کی ریکوری کر لی

datetime 16  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے بڑا کریک ڈائون کرتے ہوئے نا دہندگان سے کروڑوں روپے کی ریکوری کر لی، ڈائریکٹر لاہور ریجن اے محمد علی نوید کی سربراہی میں 7 کروڑ روپے کی ریکوری کی گئی،گالف کلب 7 کروڑ کا نادہندہ تھا۔

ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے مطابق میٹرو سٹور سے 83 لاکھ، ماڈل ٹائون سوسائٹی سے 70 لاکھ ،نجی یونیورسٹیوں سے بالترتیب48 لاکھ اور33، ای ایف یو انشورنس سے 35 لاکھ ،، جمخانہ کلب سے 26 لاکھ وصول،ایل ڈی اے سے ساڑھے 22 لاکھ، بنک الفلاح سے 20 لاکھ وصول کئے گئے ۔ڈی جی ایکسائز کے مطابق ڈی ایچ اے ہیڈآفس اور ذیلی دفاتر کی جانب سے بقایا 4 کروڑ جمع کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی۔شاہین فائونڈیشن کی جانب سے بھی واجب الادا 81 لاکھ جمع کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ ہجویری پلازہ 35 لاکھ، روپالی گروپ کو23 لاکھ کی نا دہندگیا پر نوٹس جاری کر دئیے گئے ۔قذافی اسٹیڈیم ، کرکٹ بورڈ ، پی سی ایس آئی آر کو بھی نوٹس جاری کر دئیے گئے۔امپوریم مال، ای ایم ای سوسائٹی اور ایکسپو سنٹر بھی ٹیکس نادہندہ ہیں۔عدم ادائیگی پر دفاتر اور عمارتیں سیل کر دی جائیں گی۔ڈی جی ایکسائز نے ہدایت کی کہ ایکسائز افسران 30جون سے پہلے ٹارگٹ پورے کریں۔



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…