پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

بلدیاتی الیکشن: سندھ، پنجاب میں تقرریوں، تبادلوں پر پابندی

datetime 21  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا(نیوزڈیسک)بلدیاتی الیکشن میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے پنجاب اور سندھ میں سرکاری افسروں کی تعیناتی اور تبادلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔الیکشن کمیشن نے پیر کو یہاں بلدیاتی الیکشن کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا کو بتایا کہ یہ پابندی انتخابات کو آزادانہ اور منصفانہ بنانے کیلئے لگائی گئی۔
سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اب تک کمیشن کو الیکشن میں رینجرز تعینات کرنے کے حوالے سے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ ضرورت محسوس کرنے پر مخصوص اضلاع میں رینجرز تعینات کی جا سکتی ہے۔اجلاس میں الیکشن کمیشن کے عہدے داروں کے علاوہ پنجاب اور سندھ کے چیف سیکریٹریز، اعلی پولیس افسران بھی شریک ہوئے۔یعقوب نے بتایا کہ اجلاس کے شرکا نے الیکشن کے دوران سیکیورٹی پر تفصیلی گفتگو کی اور اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے دونوں صوبوں کے پولیس سربراہان سے ریٹرننگ افسران اور ڈپٹی ریٹرننگ افسران کی سیکیورٹی یقینی بنانے کو بھی کہا۔یعقوب نے بتایا کہ آئی جی پنجاب نے الیکشن کمیشن کو یقین دلایا کہ پولیس الیکشن کے دوران غیر جانبدار رہے گی۔خیال رہے کہ پنجاب اور سندھ میں دو مرحلوں (31 اکتوبر او19 نومبر) میں بلدیاتی الیکشن ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے اس مقصد کیلئے ضلعی ریٹرننگ افسر، ریٹرننگ افسر اور اسسٹنٹ رئٹرننگ افسر مقرر کر دیے ہیں۔ان افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ قوانین کے تحت غیر جانبدار رہتے ہوئے اپنی ذمہ داری ادا کریں.پارٹی بنیادوں پر ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی وجہ سے پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ میڈیا پر سیاسی پارٹیوں کو دی جانے والی کوریج پر نظر رکھے۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…