اسلام آباد(نیوزڈیسک )ہشتگردوںنے جس دن پاک فضائیہ کے بڈھ بیربیس کونشانہ بنانے کی کوشش کی تواس سے قبل شہید کیپٹن اسفندیاربخاری کی اپنے افسران سے کئی گئی گفتگومنظرعام پرآگئی ہے ۔ حملے کے دوران اپنے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے اسفند یار بخاری نے کہا کہ دشمن نے حملہ کردیا ہے اور اب دشمن رہائشی علاقے کی طرف جانا چاہتا ہے تاہم وہ ان کے سامنے دیوار بنا دیں گے اور انہیں بطخ بنا کر مارِیں گے۔ وہ دہشت گردوں کو مزیدآگے نہیں بڑھنے دینگے ۔ دہشت گرد ان کی لاش پر سے گزر کر ہی کالونی میں داخل ہو سکتے ہیں۔ شہید اسفندیاربخاری نے افسران سے کی گئی گفتگو پر عمل کر کے دکھایا اور دہشت گردوں کو ائیر بیس میں 50 میٹر کے اندر ہی روکتے ہوئے سینکڑوں معصوم بچوں، عورتوں اور بوڑھوں سمیت دیگرافراد کواپنی جان کانذرانہ پیش کرکے بچالیا۔