کراچی (نیوزڈیسک)عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران سونے کے نرخ میں32 ڈالر اونس کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا45950 روپے کا ہو گیاہے۔عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران سونے کے نرخ میں32 ڈالر اونس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جس کے بعد سونے کی فی اونس سو نے کی قیمت1107 ڈالر سے بڑھ کر1139 ڈالر ہو گئی۔بین الاقوامی منڈی میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1050 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا۔ جس کے بعد صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت44900 روپے سے بڑھ کر45900 پچاس روپے ہوگئی، جبکہ900 روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت38ہزار 485 روپے کی سطح سے بڑھ کر39742 روپے ہوگئی۔گزشتہ ہفتے ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی کی قیمت 600 چالیس روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔