پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے مزید 3رہنمائوں کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

datetime 13  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پی ٹی آئی کے مزید 3رہنمائوں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی سابق ممبر پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ویڈیو بیان میں کہا کہ 9مئی کو ہونے والے واقعات کی مذمت کرتی ہوں، یہ واقعہ چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر پیش آیا

وزیر آباد واقعہ کے وقت بھی عوام اور کارکنوں کو اکسایا گیا کہ وہ کینٹ کا رخ کریں۔انہوں نے کہا کہ کور کمانڈر ہائوس میں جلائو گھیرائو ہمارے لئے بطور قوم دھچکا ہے، پاک فوج ہمارا غرور اور فخر ہے۔سعدیہ سہیل رانا نے کہا کہ میں پارٹی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے کر سیاست چھوڑنے کا اعلان کرتی ہوں۔سرگودھا سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی رہنماء سابق صوبائی اسمبلی فیصل فاروق چیمہ نے بھی ایک ویڈیو میں پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ کا لائحہ عمل مشاورت کے بعد کروں گا۔ادھر کراچی سے تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی علی عزیز جی جی نے اپنے ویڈیو بیان میں پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 9مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، جو لوگ بھی 9مئی کے واقعات میں ملوث ہیں ان کی انکوائری کی جائے اور قانون کے مطابق سزا دی جائے۔انہوں نے کہا کہ مضبوط پاک فوج محفوظ پاکستان کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1996میں پی ٹی آئی سے وابستہ ہوا، اب سیاست سے وقفہ لینا چاہتا ہوں، میری والدہ علیل ہیں جن کی خدمت کرنا چاہتا اور اپنی فیملی کو وقت دینا چاہتا ہوں۔



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…