کراچی(ین این آئی)معروف آن لائن بائیک رائیڈ سروس بائیکیا کو ہیک کر لیا گیا۔منگل کو متعدد بائیکیا صارفین کو ایپلی کیشن کی جانب سے ایک نامناسب پیغام موصول ہوا۔
جس میں پاکستان کے حوالے سے ناقبال بیان الفاظ درج تھے۔متعدد صارفین نے ٹوئٹر پر ان پیغامات کے اسکرین شاٹس شیئر کیے اور چند منٹوں میں ہی یہ ملک میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔بائیکیا نے فی الحال اس حوالے سے نہ تو کوئی تصدیق کی ہے اور نہ ہی تردید کی۔کچھ صارفین کا خیال ہے کہ ایپ کو بھارتی ہیکرز نے ہیک کیا ہے، جبکہ کچھ نے بائیکیا کے دیگر صارفین کو ایپ سے کریڈٹ کارڈز اور دیگر معلومات ہٹانے کو کہا۔کچھ صارفین کو ایک بالکل مختلف پیغام موصول ہوا، جس میں ہیکر کو ان سے پوچھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ کیا یہ اب بھی ہیکڈ ہے۔اس کے تھوڑی دیر بعد ایپ پر ایک اور نامناسب پیغام نمودار ہوا۔