ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

صوبوں نے الیکشن کمیشن کو سیکیورٹی کی مکمل یقین دہانی کرادی

datetime 21  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آب(نیوزڈیسک).سندھ پنجاب بلدیاتی انتخابات میں صوبوں نے الیکشن کمیشن کو سیکیورٹی اور ضابطہ اخلاق پرعمل در آمد کی مکمل یقین دہانی کرادی ہے ۔ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں آئی جی پولیس نے پنجاب پولیس کے سیاسی دباو میں نہ آنے کی یقین دہانی بھی کرائی ۔چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی زیر صدارت سندھ اور پنجاب کے بلدیاتی انتخابات اور ضمنی انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد،امن و امان، سیکیورٹی اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا ۔
اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد نےبتایا کہ آئی جی پنجاب پولیس کہتےہیںکہ کسی پردبائو ڈالیں گے نہ کسی کےدبائومیں آئیں گے۔ فرائض پیشہ وارانہ انداز میں انجام دیں گے۔آر اورز، ڈی آر او اور انتخابی مواد کو بھی آئی جی پولیس نے سیکیورٹی دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔آئی جی پنجاب نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پولیس کسی سیاسی دبائومیں نہیں آئے گی۔کسی سیاسی پریشر میں نہیں آئے گی ، نہ کسی پر پولیس کا پریشر ڈالا جائے گا۔پنجاب پولیس ضمنی انتخاب میں بھی مکمل پیشہ ورانہ طریقے سے فرائض سر انجام دے گی۔سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ صوبوں کی درخواست پر کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیف سیکرٹریز پنجاب اور سندھ کو ترقیاتی فنڈز جاری نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ایسی پوسٹ جن کا انتخابات پر براہ راست اثر نہیں ہوتا انکی پوسٹنگ یا ٹرانسفر پر غور کر رہے ہیں۔وزیر اعظم کےکسان پیکیج کے اعلان کا معاملہ ابھی کمیشن کے زیر غور نہیں آیا ۔اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے رولز نوٹیفائی ہو گئے ہیں ، اٹک کے ضمنی انتخاب میں تجرباتی بنیادوں پر 35 پولنگ اسٹیشن کا نتیجہ موبائل ٹیکنالوجی کے ذریعے اکھٹا کرایا جائے گا۔اس سے قبل چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ بلدیاتی انتخابات کاانعقاد ایک مشکل ٹاسک ہے، صوبائی حکومتوں کے تعاون کے بغیر انعقاد ممکن نہیں، انہوں نےزوردیاکہ ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…