بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

حریم شاہ کو دھمکیوں کے نتائج جلد مل جائیں گے ،صندل خٹک کا ضمانت کی درخواست خارج ہونے پر ردعمل

datetime 12  جون‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ضمانت کی درخواست خارج ہونے پر ٹک ٹاکر صندل خٹک کو گرفتار کرلیا۔اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ویڈیوز لیک کیس کی سماعت کی جس دوران مدعی حریم شاہ اور ملزمہ صندل خٹک اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔

دوران سماعت ملزمہ صندل خٹک نے مؤقف اپنایا کہ میں نے حریم شاہ کی ویڈیو بنائی اور نہ لیک کیں، حریم شاہ کی ویڈیوز ابھی لیک ہوئیں، وہ مجھے سال سے تنگ کررہی ہے، حریم مجھے نازیبا تصاویر کے ذریعے بلیک میل کر رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ مجھ پر الزام لگا رہی کہ میں نے حریم شاہ کے ساتھ زیادتی کروائی،میں نے نہ حریم شاہ کی ویڈیو بنائی نہ لیک کیں۔ٹک ٹاکر حریم شاہ نے نازیبا وڈیوز اور تصاویر کمرہ عدالت میں دکھائیں۔ پراسیکیوٹر نے کہاکہ ٹک ٹاک پر کشمیر کی آزادی کے لیے ویڈیوز نہیں ڈالی جاتیں، ٹک ٹاکرز جو ویڈیوز بناتے ہیں، سب کو معلوم ہے۔اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے دلائل سننے کے بعد ملزمہ صندل خٹک کی درخواست ضمانت مسترد کردی ۔حریم شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج کیے جانے کے بعد ٹک ٹاکر صندل خٹک نے کہا کہ حریم شاہ کو دھمکیوں کے نتائج جلد مل جائیں گے۔حریم شاہ کے خلاف صندل خٹک نے درخواست دائر کی تھی جس میں درج تھا کہ وہ ان کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈا کر رہی ہیں

حریم شاہ انہیں سنگین دھمکیاں بھی دے رہی ہیں جبکہ ایف آئی اے درخواست کے باوجود کارروائی نہیں کر رہی۔ حریم شاہ کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں پر صندل خٹک نے کہا کہ حریم شاہ کے الزامات کی پہلے ہی تردید کر چکی ہوں۔حریم شاہ کی جانب سے مجھے سنگین دھمکیاں ملی ہیں

حریم شاہ کو دھمکیوں کے نتائج جلد مل جائیں گے مجھے سکیورٹی چاہیے، کرک میں سیکیورٹی کیلئے تھانے گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…