بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں، راجناتھ سنگھ

datetime 22  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) ہندوستانی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے پیر کے روز کہا ہے کہ ہندوستان پڑوسی ممالک بالخصوص پاکستان اور چین کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے جبکہ سرحدی تنازعات اور دہشت گردی جیسے مسائل بات چیت کے ذریعے حل کیے جاسکتے ہیں۔اخباری رپورٹ کے مطابق پاکستان اور چین کی سرحدوں کے قریب اپنے تین روزہ دورے کے دوران انہوں نے کہا کہ ہندوستان صرف اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا چاہتا ہے اور سرحد پار دراندازی اور سرکشی بند ہونی چاہیے۔انہوں نے اعتراف کیا کہ ایشیا، خطے اور ہندوستان میں ترقی اس وقت ترقی نہیں ہوسکتی جب تک پاکستان اور چین کے ساتھ تعلقات بہتر نہیں ہوجاتے۔مزید پڑھیں: ہندوستان کی قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات کی پیش کشان کا کہنا تھا کہ سرحدی تنازعات ہوں یا دہشت گردی۔ میں سمجھتا ہوں کہ تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل ہوسکتے ہیں۔پاکستان کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہندوستان پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہشمند ہے اور بہتر تعلقات استوار کیے جاسکتے ہیں۔ دونوں اطراف کو آگے آنا چاہیے جبکہ انڈیا پہل کرنے کو تیار ہے۔خیال رہے کہ یہ ہندوستانی وزیر داخلہ کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب پاکستان اور ہندوستان کے درمیان لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باو¿نڈری پر کشیدگی جاری ہے جس کے نتیجے میں سیکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستانی دفترخارجہ نے بارہا یہ بیان دیا ہے کہ پاکستان ہندوستان کے ساتھ مسائل کا مذاکرات کے ذریعے حل چاہتا ہے، لیکن ہندوستانی حکومت مذاکرات کی میز پر نہیں آنا چاہتی ہے اسی لیے اس نے سیکریٹری خارجہ سطح کے مذاکرات کو منسوخ کیا۔اس کشیدگی کے باعث اب تک دونوں اطراف سے درجنوں انسانی جانیں ضایع اور 43 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ املاک اور مویشیوں کا نقصان الگ ہے۔اس سے قبل ہندوستانی وزیراعظم نریندرا مودی پاکستان کے خلاف ایک اشتعال انگیز بیان میں کہا تھا کہ ’گولے پاکستان پر بارش کی طرح برسیں گے۔‘تقسیم ہند کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان تین جنگیں لڑی جاچکی ہے جبکہ متعدد بار چھوٹی جھڑپیں بھی ہوتی رہی ہیں تاہم 1998ءمیں دونوں ممالک کی جانب سے نیوکلیئر ہتھیاروں کے ٹیسٹ کے بعد سے کوئی جنگ نہیں ہوئی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…