ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارتی بورڈ نے گھٹنے ٹیک دیے ایشیا کپ سے متعلق بڑا فیصلہ ہو گیا

datetime 11  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ایشیا کپ کے پاکستان میں انعقاد کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اپنایا گیا مؤقف رنگ لے آیا ہے اور بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کی میزبانی کے لیے پی سی بی کے تجویز کردہ ‘ہائبرڈ ماڈل’ کو قبول کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق معاملے سے باخبر قریبی ذرائع نے بتایا کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ایشیا کپ 2023 میں شرکت کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہائبرڈ ماڈل کو قبول کر لیا ہے۔

ماڈل کے تحت ٹورنامنٹ کی کسی نوٹرل مقام پر منتقلی سے قبل ابتدائی چار میچوں کی میزبانی پاکستان میں کی جائے گی، اس کے بعد اسے نیوٹرل مقام پر منتقل کیا جائے گا جہاں بھارت میدان میں اترے گا۔واضح رہے کہ بی سی سی آئی نے ستمبر میں ہونے والے ایشیا کپ کے لیے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا تھا۔بی سی سی آئی پورے ٹورنامنٹ کو پاکستان سے باہر منتقل کرنے کا خواہاں تھا اور اس نے ایشین کرکٹ کونسل کے دیگر اراکین کو بھی اس پر آمادہ کرنے کی کوشش کی تھی۔پی سی بی کا مؤقف تھا کہ اگر ایشیا کپ کو منتقل کیا گیا تو وہ ٹورنامنٹ کا بائیکاٹ کرے گا اور اس نے اس سال کے آخر میں بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ سے دستبردار ہونے کا عندیہ بھی دیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ ماڈل کی قبولیت کا پی سی بی کی جانب سے بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی شرکت سے کوئی تعلق نہیں تاہم اس سے پاکستان کے لیے اپنے ورلڈ کپ کے میچز غیر جانبدار مقام پر یا یہاں تک کہ بھارت میں کھیلنے کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

بی سی سی آئی نے یہ آمادگی اس وقت ظاہر کی جب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایک وفد نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا تاکہ ورلڈ کپ میں شرکت کے بارے میں پی سی بی کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ذرائع نے کہا کہ اس دورے نے ایک مثبت کردار ادا کیا کیونکہ آئی سی سی نے بھارت کو ہائبرڈ ماڈل کو قبول کرنے پر راضی کیا کیونکہ اسے ورلڈ کپ کے لیے بھی لاگو کیا جا سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…