حیدرآباد (نیوز ڈیسک) پولیس کی جانب سے بڑے جانوروں کی نقل و حمل میں رکاوٹ ڈالنے والوں کیخلاف کارروائی غیر موثر دکھائی دے رہی ہے اور بڑے جانوروں کی نقل و حمل والی گاڑیوں پر حملے ہو رہے ہیں اور بعض کیسز میں پولیس بھی حملہ آوروں کی معاون کے طور پر سامنے آئی ہے۔ ایک بیوپاری نے پولیس کو درخواست دی ہے کہ وہ بکریاں اور تین بیل لے کر جا رہا ہے کہ چیک پوسٹ پر انہیں راستہ تبدیل کرنے کی ہدایت کی گئی جس کے بعد انہوں نے راستہ بدل لیا مگر حیدرآباد پہنچنے سے قبل ہی 50 کے قریب افراد نے ان پر حملہ کردیا اور تینوں بل چھین لئے۔جانوروں کے بیوپاریوں نے شرپسندوں کے خلاف سخت ایکشن کا مطالبہ کیا ہے جس پر پولیس نے ہدایت جاری کی ہے کہ ایسی کارروائیاں کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی