بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

وفاقی حکومت کا بیرون ملک سے رقم بھیجنے والوں کو مراعات دینے کا فیصلہ

datetime 10  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بیرون ملک سے رقم بھیجنے والوں کو مراعات دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ترسیلات زر کو فروغ دینے کیلئے مراعات دی جارہی ہیں، ترسیلات زر کے ذریعے غیر منقولہ جائیداد خریدنے پر 2 فیصد ٹیکس ختم کیا جارہا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ریمٹنس کارڈ کی کیٹیگری میں ایک نئے ڈائمنڈ کارڈ کا اجرا کیا جا رہا ہے، سالانہ 50 ہزار ڈالر سے زائد ترسیلات زر بھیجنے والوں کو ڈائمنڈ کارڈ جاری ہوگا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ ڈائمند کارڈ رکھنے والے کو پاکستانی ایئرپورٹس پر فاسٹ ٹریک امیگریشن کی سہولت ملے گی۔اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈائمنڈ کارڈ پر ایک غیر ممنوعہ بور لائسنس جاری کیا جائے گا، ڈائمنڈ کارڈ پر گریٹس پاسپورٹ اور سفارتخانوں میں ترجیحی رسائی ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ریمٹنس کارڈ ہولڈرز کو قرعہ اندازی کے ذریعے بڑے انعامات دینے کی اسکیم کا اجرا ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…