اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)وفاقی بجٹ 24-2023 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولیات دینے کے لیے بھی تجاویز رکھی گئی ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ زر مبادلہ کی فارمل چینلز کے ذریعے اضافے کے لیے بھی کئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر کے ذریعے غیر منقولہ جائیداد خریدنے پر موجودہ فائنل 2 فیصد ٹیکس ختم کیا جا رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ رمٹینس کارڈ کی کیٹیگری میں ایک نئے ڈائمنڈ کارڈ کا اجرا کیا جا رہا ہے جو کہ سالانہ 50 ہزار ڈالر سے زائد ترسیلات بھیجنے والوں کو جاری کیا جائے گا۔