جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

نجی شعبہ تجارتی تعاون بڑھانے کیلئے آگے آئے، امریکی قونصل جنرل

datetime 21  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) امریکی قونصل جنرل ذکری ہرکن رائیڈرنے کہا ہے کہ امریکا پاکستان میں توانائی کے بحران سے بخوبی آگاہ اور اسے حل کرنے کے لیے ہرممکن معاونت کرنے کو تیار ہے۔لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان کو دی جانے والی معاونت کا محور توانائی کا شعبہ ہے کیونکہ اس کے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں،امریکا اور پاکستان کے درمیان تجارتی و معاشی تعاون کو فروغ دینے کی وسیع گنجائش ہے جس سے فائدہ اٹھانے کے لیے دونوں ممالک کے نجی شعبے کو آگے آنا چاہیے۔ لاہور چیمبر کے صدر اعجاز اے ممتاز نے اپنے خطاب میں کہا کہ یو ایس قونصلیٹ تاجر برادری سے تعلقات مستحکم کرنے کے لیے قابل تحسین اقدامات کررہا ہے۔ انہوں نے امریکی قونصل جنرل پر زور دیا کہ وہ کراچی قونصلیٹ کی طرز پر لاہور میں بھی ویزے کے اجرا کی سہولت کا آغاز کریں، فی الوقت تاجروں کو ویزے کے حصول کے لیے اسلام آباد جانا پڑتا ہے۔اعجاز اے ممتاز نے کہا کہ امریکا پاکستان کا بہت اہم تجارتی شراکت دار ہے، پاکستانی کاروباری برادری امریکی مارکیٹوں تک زیادہ سے زیادہ رسائی کی خواہش رکھتی ہے، تجارت کو فروغ دینے کے لیے دونوں ممالک کے تاجروں کے درمیان روابط مزید مضبوط کرنا ہوں گے، اس سلسلے میں تجارتی وفود کا تبادلہ بہت اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے تگ و دو کررہا ہے۔ انہوں نے امریکی قونصلیٹ پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ میں مدد کریں۔ انہوں نے ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی اور دونوں ممالک کے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے درمیان مستقل بنیادوں پر روابط کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…