ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

پرویز خٹک متحرک، خیبر پختونخوا میں جلد نئی پارٹی یا دھڑا بنائے جانے کاامکان، ارکان کی بڑی تعداد کی حمایت حاصل

datetime 8  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنماء پرویز خٹک سیاسی طور پر سرگرم ہوگئے، خیبر پختونخوا میں جلد ہی نئی پارٹی یا نیا دھڑا بنائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق رہنماء پرویز خٹک سے اسلام آباد میں سابق اراکین اسمبلی کی ملاقاتیں ہوئی ہیں اور پرویز خٹک کی جانب سے ایک بڑا گروپ بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق پرویز خٹک کو پہلے سے ہی 30 سے 40 اراکین کی حمایت حاصل ہے، بڑی سیاسی پارٹیوں کے بھی پرویز خٹک سے رابطے جاری ہیں۔ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں جلد ہی نئی پارٹی یا نیا دھڑا بنائے جانے کا امکان ہے اس حوالے سے پی ٹی آئی کے اہم صوبائی رہنما نے پرویز خٹک کے رابطوں کی تصدیق کی ہے۔۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پرویز خٹک آئندہ انتخابات کے لیے نئی سیاسی پارٹی یا پریشر گروپ جلد سامنے لائیں گے، اب تک تیس سے زائد سابق ارکان خیبرپختونخوا اسمبلی پرویز خٹک کی حمایت کر چکے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سینئرسیاستدان جہانگیر خان ترین نے استحکام پاکستان کے نام سے پارٹی کا اعلان کیا ہے، ان کی پارٹی میں پاکستان بھر سے 100 سے زائد سابق اراکین نے شمولیت اختیار کی ہے۔لاہورمیں سابق سینئر وزیر علیم خان کی رہائش گاہ ہر عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں جہانگیر ترین سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جہانگیر ترین نے علیم خان کے گھر عشائیہ کے دوران نئی پارٹی کا اعلان کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…