بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

نصیر الدین شاہ کا سندھی زبان سے متعلق اپنی غلطی کا اعتراف

datetime 8  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارت کے لیجنڈ اداکار نصیر الدین شاہ نے سندھی زبان سے متعلق اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا۔اپنے وضاحتی بیان میں نصیر الدین شاہ نے کہا کہ پاکستان میں سندھی زبان سے متعلق میرا بیان غلط تھا۔

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ سندھی زبان اب پاکستان میں نہیں بولی جاتی ہے۔نصیر الدین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ مراٹھی اور فارسی کے درمیان تعلق کے بیان کو غلط سمجھا گیا، میں نے کہا تھا بہت سے مراٹھی الفاظ فارسی زبان کے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری نیت مراٹھی زبان کو نیچا دکھانا نہیں تھا، میرا مقصد ثقافتی تنوع کو بیان کرنا تھا، اردو زبان بھی ہندی، فارسی، ترکی اور عربی کا مرکب ہے۔بھارتی اداکارہ کو اپنے اس بیان پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔بھارتی اداکار کے اس بیان پر اداکارہ منشا پاشا نے ردعمل دیا تھا۔منشا پاشا نے ٹوئٹ کے ذریعے واضح کیا کہ بطور قابل فخر سندھی جو کہ گھر میں سندھی بولتی بھی ہوں، میں اس رائے سے اختلاف کرتی ہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…