جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

پریشانی کی کوئی بات نہیں،آپکے لئے خوشخبری ہے

datetime 21  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک(نیوز ڈیسک)عام طور پر خواتین کے حاملہ ہونے کی ایک ہی نشانی کو حتمی قرار دیا جا تا ہے۔تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ صرف حیض کی بندش ہی حاملہ ہونے کی واحد علامت نہیں ہے۔امریکی پریگننسی آرگنائزیشن کی رپورٹ کے مطابق جب کوئی عورت حاملہ ہو تی ہے تو اس میں جسمانی طور پر کئی تبدیلیاں رونماہونا شروع ہو جاتی ہیں۔ماہرین صحت نے اس سلسلے میں گئی ایک اہم علامات کو واضح کیا ہے جن کو دیکھتے ہوئے کسی بھی خاتون کو اندازہ ہو سکتا ہے کہ وہ حاملہ ہے یا نہیں۔ماہرین کی طرف سے وضع کردہ ان علامات میں سے اہم علامت صبح کے وقت جی متلاناہے۔میو کلینک کے ڈاکٹروں کے مطابق جسم میں ایسٹروجن اور پروجیسٹران کی تیزی سے بڑھتی ہوئی سطح صبح کے وقت جی متلانے کی وجہ ہے۔علاوہ ازیں انکا کہنا ہے کہ اگر آپ محسوس کریں کہ آپکا سینہ پہلے کی نسبت ذیادہ حساسیت کا شکار ہے یا وہاں سوجن کے آثار ہیں تو سمجھ لیں آپکے لئے خوشخبری ہے۔اگر آپ ہر وقت خود کا تھکا ہوا محسوس کرتی ہیں اور روٹین سے ذیادہ وقت بستر پر گزارنے لگی ہیں تو آپ کو اس سے اندازہ لگانے میں دیر نہیں لگانی چاہیے۔ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر آپ کی قوت شامہ ضرورت سے ذیادہ تیز ہو جائے اور آپ برابر کے گھر سے آنے والی کھانے کی خوشبو بھی سونگھنے لگیں تو یہ علامت بھی سبز بتی سے کم نہیں ہے۔چند خواتین کو دوران حمل انہدام نہانی سے بہت تھوڑی مقدار میں خون آنے کی شکایت ہوتی ہے۔ میو کلینک کی رپورٹ مطابق یہ کوئی پریشانی والی بات نہیں ہے ایسا اس وقت ہوتا ہے جب حمل کے 14سے 16دن بعدایگ بچہ دانی کے مخصوص حصے میں جا کر جڑتا ہے۔علاہ ازیں اگر آپ کے مزاج میں فوری تبدیلی ،سر چکرانا یا بلڈ پریشر کے کم ہونے کی صورت میں بے ہوشی طاری ہونا جیسی علامات پائی جائیں تو آپکو سمجھ لینا چاہیے کہ آپ میں جسمانی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیںاور آپ ماں بننے والی ہیں



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…