اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

ستمبرمیںغیر متوقع سیلاب کا خطرہ سر پر آگیا،ہنگامی اقدامات،چھٹیاں منسوخ

datetime 21  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک )پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل جواد اکرم نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث آئندہ چند روز نہایت اہم ہیں۔ اس دوران بارشوں کا سلسلہ تیز ہونے کا امکان ہے۔ تمام اضلاع کی انتظامیہ کو کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تیار رہنے کے احکامات صادر کر دئیے گئے ہیں۔ بہترین منصوبہ بند اور مربوط حکمت عملی سے سیلاب جیسی قدرتی آفات سے موثر انداز میں نمٹا جا سکتا ہے جبکہ صوبہ بھرمیں سرکاری محکموں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔اس امر کا اظہار انہوں نے محکمانہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ تمام ڈی سی اوز کو وحفاظتی بندوں اور پشتوں کا باقاعدگی سے معائنہ کرنے اور پانی کے اتار چڑھاﺅ بارے مانیٹرنگ کی ہدایت کر دی گئی ہیں۔ تمام اضلاع کے فلڈ کنٹرول روم کو فعال کرکے رابطہ ماسٹر کنٹرول روم جو کہ پی ڈی ایم اے میں قائم ہے سے کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ممکنہ بارشوں کے پیش نظر شہروں میں نکاسی آب کے لئے فوری اور تیز تر انتظامات بارے ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وئیر ہاﺅس میں 10 ہزار خیمے اور 20 ہزار فوڈ ہیمپرز کا سٹاک موجود ہے جبکہ 5500 خیمے پہلے ہی تقسیم کر دئیے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے 3گھنٹے تک ویڈیو کانفرنس کے ذریعے حالےہ بارشوں کے نظام سے پیدا ہونے والی صورتحال اورممکنہ سےلاب کے خدشے کے پےش نظرکابینہ کمیٹی برائے فلڈ، متعلقہ ڈویژنز اور اضلاع کے افسران کوضروری ہدایات جاری کیں۔وزےراعلیٰ نے ناصرف اگلے چند روز کے دوران موسم کی صورتحال بلکہ درےاو¿ں مےں پانی کے موجودہ بہاو¿ اوربارشوں کے باعث ممکنہ سےلاب کے خدشے کے ضمن مےں بھی تفصےلی برےفنگ لی۔وزےراعلیٰ نے کابےنہ کمےٹی برائے فلڈ کے اراکےن اور انتظامی افسران سے فرداً فرداً پےشگی حفاظتی انتظامات کے حوالے سے کےے جانے والے اقدامات کے بارے درےافت کےا۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…