جمعرات‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2024 

ملک میں ڈالر کا ریٹ مزید گرے گا، ملک بوستان کا بڑا انکشاف

datetime 1  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)چیئرمین ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن ملک بوستان نے کہا ہے کہ ان شا اللہ ڈالر کا ریٹ مزید گرے گا، بر وقت فیصلوں پر وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار اور گورنر اسٹیٹ بینک کو مبارک باد دیتا ہوں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمرشل بینک کافی عرصے سے اوپن مارکیٹ سے کریڈٹ کارڈ کے لیے ڈالر ہائی ریٹ پر خرید رہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 315 روپے کا ہوا تو وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے مجھ سے رابطہ کیا، انہوں نے پوچھا کہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا فرق اتنا کیوں ہو گیا۔چیئرمین ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن نے کہا کہ میں نے بتایا کہ کمرشل بینک کریڈٹ کارڈ کے لیے ڈالر خرید رہے ہیں، کمرشل بینکوں کے ڈالر خریدنے سے اوپن مارکیٹ پر اثر پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے بر وقت فیصلہ کیا اور کل سرکلر جاری کیا، کمرشل بینکوں کو کہا گیا کہ ڈالرایکسچینج کمپنی کے بجائے انٹر بینک سے خرید سکتے ہیں۔ملک بوستان نے کہا کہ 31 جولائی تک یہ ٹیسٹنگ پیریڈ ہے، اسحاق ڈار کے فیصلے سے حاجیوں کو بہت فائدہ ہو گا، حاجی ڈالر 315روپے کا لے رہے تھے، اب 285روپے کا لیں گے۔چیئرمین ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن ملک بوستان نے کہا کہ ڈالر کو گرانا مشکل نہیں ہوتا اسے برقرار رکھنا مشکل ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…