راولپنڈی (نیوزڈیسک) ڈینگی کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر راولپنڈی کے ان علاقوں میں ڈینگی کا موجب بننے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو ڈینگی لاروا کے ہاٹ سپاٹ زوں میں واقع ہیں چاہ سلطان٬ امر پورہ اور ملحقہ علاقوں میں قائم آٹو ورکشاپس٬ گوداموں ٬ گھروں کی چھتوں پر بنائے گئے کباڑ خانوں سے لاروا برآمد ہونے پر انہیں سر بمہر کرنے اور مقدمات درج کیے جائیں گے اور ضلعی انتظامیہ ٬ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن اور محکمہ ماحولیات مشترکہ طور پر کاروائی کر کے ان علاقوں کو ڈینگی سے محفوظ بنائیں گے۔ ان اقدامات کی منظوری کمشنر آفس راولپنڈی میں انسداد ڈینگی کے جائزہ اجلاس میں دی گئی اجلاس میں صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت پنجاب راجہ اشفاق سرور ٬ صوبائی مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے راولپنڈی میں ڈینگی کی صورت حال اور اب تک اٹھائے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب جواد رفیق ملک ٬ سیکرٹری ماحولیات اقبال چوہان٬ پاکستان مسلم لیگ (ن) میٹرو پولیٹن کے صدر سردار نسیم ٬ پارلیمانی سیکرٹری چوہدری سرفراز افضل ٬ طاہرہ اورنگزیب ایم این اے٬ضیا ءاللہ شاہ٬ اراکین پنجاب اسمبلی راجہ محمد حنیف ٬ تحسین فواد٬ لبنی ریحان ٬